• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس وبا سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے کریانہ اسٹورز کے باہر فاصلے میں کھڑے ہونے کی غرض سے دائرے بنا دیئے گئے ہیں ۔

بھارتی ویب سائٹ ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے ہونے والی 10 اموات اور 600 تصدیق شدہ کیسز کے بعد گزشتہ رات بھارت میں 21 روز کے لیےکوروناوائرس کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے کریانے اور دودھ دہی کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں، ان دکانوں کے باہر ’سوشل ڈسٹینسنگ‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے خریدو فر وخت کے لیے آنے والے افراد کے لیے چند فٹ کے فاصلوں پر گول اور چکور دائرے بنا دیئے گئے ہیں جن کا مقصد عوام کو ایک دوسرے سے فاصلے پر رکھنا اور کووڈ 19 سے بچانا ہے ۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے ان دکانوں کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جنہیں دیکھنے  والے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں ۔ 

تازہ ترین