• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، لیونل میسی کا1ملین یورو عطیہ کرنےکا اعلان

بارسلونا فٹبال کلب کے کپتان لیونل میسی نےکورونا کے خلاف جنگ کےلیے ایک ملین یورو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ رقم بارسلونا کے  اسپتال کلینگ اور ارجنٹینا کے دیگر میڈیکل سینٹرز میں استعمال ہو گی ۔

دوسری جانب انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مینجر پیپ گارڈیولا نےبھی ایک ملین یورو عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

تازہ ترین