• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، پریانکا چوپڑا نے WHO سے مزید سوالات پوچھ لیے

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے نمایندوں سے مزید سوالات پوچھے ہیں جو بہت سے افراد کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

یونیسیف کی سفیر برائے خیرسگالی پریانکا چوپڑا نے گزشتہ رات تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ڈبلیو ایچ او کے دو ڈاکٹرز کے ساتھ ایک لائیو سیشن رکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وبائی بیماری ’ کووڈ 19 ‘ سے متعلق اس وقت بہت ساری معلومات سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں مگر میرے ذہن میں ابھی تک کچھ سوالات ہیں جن کا میں جواب چاہتی ہوں ۔


انسٹاگرام کے اس لائیو سیشن میں پریانکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار و اداکار نک جوناس نے بھی شر کت کی تھی ، نک جوناس کا ڈبلیو ایچ اور کے ڈاکٹرز سے سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ وہ شوگر 1 کے مریض ہیں اور ان کی اہلیہ پریانکا کو دمہ کی شکایت ہے ، ہم دونوں کا ان بیماریوں کے ساتھ قوت مدافعت بھی کمزور ہے ، ہم جیسے افراد کو کورونا وائرس کا خطرہ بہت زیادہ ہے ، اس کے لیےہمیں کیا اضافی احتیاط کرنا چاہیے ؟

نک جوناس کے اس سوال پر ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر ماریا کین کرکھووے کا جواب میں کہنا تھا کہ ’ جو افراد ذیابطیس، دل کے امراض، کرونک ریسپائیریٹریی ڈیزیز، کینسر کے مریض یا ضعیف ہیں( 60 سال سے زائد عمر ) جن کی قوت مدافعت کمزور ہے انہیں اس وائرس سے ہر صورت بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کرنی چاہئیں جن میں گھر سے باہر نہ نکلنے سمیت ایسے افراد کا سامنا نہ کرنا جو بیمار ہوں ، شامل ہے ۔‘

پریانکا کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ کیا آپ وائرس ہوا کے ذریعے آپ میں منتقل ہو سکتا ہے؟ جس پر ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر ماریا کا کہنا تھا کہ وائرس فضا میں نہیں رہ سکتا ، مگر کوئی آپ کے سامنے وائرس سے متاثرہ مریض چھینکے یا کھانسے تو اس انسان سے نکلنے والے نظر نہ آنے والے پانی کے زرات کے ذریعے یہ آپ میں منتقل ہو سکتا ہے ، اسی لیے ہر کسی کو تاکید جا رہی ہے کہ چھینکتے ہوئے یا کھانستے ہوئے اپنے منہ کو ڈھانپ لیں اور دوسروں کو اس بیماری سے بچائیں۔

پریانکا چوپڑا کی جانب سے ایک اور سوال میں پو چھا گیا کہ کیا کوئی مریض اس وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ اس سے متاثر ہو سکتا ہے ؟ جس پر ڈبلیو ایچ او کی ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ تا حال اس وائرس کی صحیح سے صورتحال سامنے نہیں آئی ہے اس پر ریسرچ جاری ہے مگر ہاں اس سے متاثر ہو کر صحتیاب ہوا جا سکتا ہے جیسے کہ پوری دنیا میں جہاں مریض متاثر ہو رہے ہیں وہیں صحتیاب بھی ہو رہے ہیں ۔

تازہ ترین