• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائرن میونخ فٹبالرز کا ملازمین کی نوکریاں بچانے کیلئے اہم اقدام

بائرن میونخ کے فٹبالرز نے کلب دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیےاپنی تنخواہوں میں 20 فی صد کٹوتی کا اعلان کر دیا۔ کورونا وائرس کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کلب اخراجات کم کرنے لیے ملازمین کو فارغ کیا جانا تھا۔

جرمنی کے معروف فٹبال کلب بائرن میونخ کے سالانہ اخراجات 308 ملین یورو کے لگ بھگ ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کلب اخراجات کم کرنے لیے ملازمین کو فارغ کیا جانا تھا، لیکن فٹبالرز دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیے تنخواہوں میں 20 فی صد کٹوتی پر رضامند ہیں۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے ملازمین کو فارغ نہ کیا جائے۔

اٹلی کے کلب اٹلانٹا کے گول کیپر مارکو سپورٹیلو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے اٹلانٹا فٹبال کلب کے پہلے کھلاڑی ہیں۔

ادھر بنگلا دیش میں 27 نیشنل کرکٹرز نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے قائم حکومتی فنڈ میں اپنی آدھی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے، 27 میں سے 17 کھلاڑی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ یافتہ ہیں۔

تازہ ترین