قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کےلیے پروازیں شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کااعلان کیا ہے۔
جمعرات 26 مارچ سے اندرون ملک پروازیں بند ہوجائیں گی جبکہ شمالی علاقہ جات کے لیے فلائٹ آپریشن 26 مارچ کے بعد بھی جاری رہے گا۔
اندرونی ملک پروازیں 26 مارچ سے 2 اپریل تک معطل رکھنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے جبکہ پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کے لیے پروازیں جاری رکھنے کے لیے خصوصی اجازت حاصل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے شمالی علاقہ جات کے لیے پروازیں جاری رکھنے کا فیصلہ براہ راست رابطہ برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔