• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ شاہد خان آفریدی کے سماجی کاموں سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہر بھجن سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہد آفریدی عوام کے لیے بہترین کام کررہے ہیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ شاہد آفریدی نے بھی اپنے دیرینہ دوست کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کو متحد ہونا پڑے گا، اس عالمی وباو کا سب کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں غریبوں کی مدد کرنا ہوگی۔
تازہ ترین