• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرنطینہ میں یاسر حسین کی اہلیہ اقراء کے بال بنانے کی ویڈیو وائرل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں خوف اور دہشت کی علامت بننے والے جان لیواکورونا وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے فنکاروں نے احتیاطاً خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر گھروں میں بند رہنے کی تاکید کرتے نظر آرہے ہیں۔ تاہم اس دوران فنکار سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کی دلچسپ ویڈیوز بھی شیئر کررہے ہیں۔اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کی ایک مزاحیہ اور کافی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں یاسر اپنی بیوی اقرا کی چوٹی بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں اقرا عزیز کہہ رہی ہیں گھر میں بیٹھ کر ہم لوگ بوریت بھگانے کے لیے یہ کررہے ہیں اور یاسر حسین کہہ رہے ہیں بوریت کا یہ حال ہوگیا ہے۔

تازہ ترین