• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندازہ نہیں تھا نیمل بیوی اور ﷲ کا بہترین تحفہ بن جائیگی، حمزہ علی عباسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے اہلیہ نیمل خاور کے ہمراہ 2 سال قبل لی گئی سیلفیز شیئر کیں اور بتایا کہ انہیں اس وقت نہیں معلوم تھا کہ نیمل سے شادی ہوجائے گی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ لی گئی سیلفیز شیئر کیں جس میں سورۃ الفاتحہ کی ایک آیت کی خطاطی بھی رکھی ہوئی ہے۔حمزہ نے نیمل سے اس ملاقات کی تمام تر تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اور بتایا کہ ہم نے یہ سیلفی آج سے تقریباً 2 سے پہلے لی تھی کہ جب انہوں نے اپنی ایک آرٹسٹ دوست سے مصوری کے بارے میں پوچھا تو دوست نے انہیں یہ خطاطی گفٹ کی۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ اس وقت مجھے بالکل انداز ہ نہیں تھا کہ میری یہ دوست میری بیوی اور میرے لیے اللہ کا بہترین تحفہ بن جائے گی۔انہوں نےاللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری شادی کو 7 ماہ بیت چکے ہیں اور ہم ہر لمحہ اللہ کے بے حد شکر گزار ہیں۔پیغام کے آخر میں انہوں نے نیمل کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی سابقہ اداکارہ نیمل خاور سے گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدوج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین