• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمیمہ ملک کی دنیا سے اجتماعی دعا اور توبہ کی اپیل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں بڑھتے کورونا وائرس کے خوف سے جہاں نامور شخصیات عوام کو گھروں میں رہنے کے پیغامات دے رہی ہیں وہیں پاکستان کی نامور اداکارہ عمیمہملک نے بھی اپنے مداحوں کو ایک پیغام دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمیمہملک نے سب سے ایک ساتھ مل کر دعا کرنے اور گناہوں کی معافی مانگنے کی اپیل کی۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ساری دنیا ایک وقت ایک ساتھ اپنے خدا سے معافی مانگے، ایک لمحے میں دنیا کے ہر ایک کونے سے ہر ایک ایک انسان ایک ساتھ، اللہ کیسے نہیں سنے گا‘۔عمیمہ ملک کئی اس ٹوئٹ پر کئی مداحوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے اداکارہ سے اتفاق کیا جبکہ کچھ نے انہیں ان کے انداز کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے لکھا کہ ’معافی سچی توبہ پر ملتی ہے، کہ جو گناہ ہوئے وہ دوبارہ نہیں کریں گے‘۔ان کے مطابق لوگ ایک ایک کرکے بھی معافی مانگے، اللہ تب بھی سن لے گا۔انہوں نےعمیمہسے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سچ ہے ہمیں ایک ہوکر گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے‘۔جبکہ انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ معافی مانگنے سے قبل ٹوئٹر پر اپنی تصویر تبدیل کرلیں۔
تازہ ترین