• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کو روکنے کیلے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کیا جائے، مفتی اسلم

ویکفیلڈ( پ ر ) جمعیت علمائے برطانیہ کے امیر مفتی محمد اسلم نے برطانیہ کے مسلمانوں اور مساجد کے ذمہ داروں سے درخواست کی ہے کہ وزیر اعظم برطانیہ کی طرف سے جو ہدایات دی گئی ہیں ان تمام ہدایات پر عمل کرکے کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور انسانیت کو بچانے میں مدد کریں۔ این ایچ ایس پر بوجھ ڈالنے اور حکومت کے انتظامات کو مفلوج کرنے سے بہتر ہے کہ گھروں رہیں ۔ائمہ مساجد ان مساجد میں جہاں ریڈیو سسٹم لگا ہو اس کے ذریعے سے لوگوں کی قرآن وسنت کی روشنی میں تربیت ، قرآن کی تعلیم کا اہتمام اور اس خوف کے عالم میں لوگوں کے حوصلوں کو بلند کرنے کے لئے اسلامی نصائح اگر ممکن ہوسکے تو جاری رکھیں۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق تمام لوگ گھروں میں بیٹھیں ۔ ضرورت کے بغیر کوئی آدمی گھر سے باہر نہ آئےاور سب لوگ اللہ کی یاد میں لگ جائیں ۔مساجد کی آبادی اور ان کی سابقہ رونقوں کی بحالی کے لئے گھروں میں بیٹھ کر دعائیں کریں ۔اللہ سے اس عذاب کو مزید پھیلنے سے بچانے کی دعا کریں۔ تدبیر کے ساتھ علماء کی بتائی ہوئی دعائیں، توبہ استغفار، فرائض کے ساتھ نوافل اور قرآن کریم کی تلاوت کا خوب اہتمام کیا جائے۔ مفتی محمد اسلم صاحب نے تمام مسلمان ممبران پارلیمنٹ اور لارڈز لارڈ قربان ، لارڈ نذیر احمد، ایم پی ناز شاہ اور دیگر مسلم غیر مسلم تمام ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حالات کے بگڑ جانے اور اموات کی کثرت واقع ہونے کی صورت میں مسلمان میتوں کے جلانے کے عمل کو رکوانے میں جد وجہد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
تازہ ترین