• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر جہلم فورم مانچسٹر کا اجلاس

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل) جہلم فورم ہائوس لانگ سائیڈ مانچسٹر میں میر شکیل الرحمن کو نیب کی جانب سے گرفتار کرنے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جہلم فورم برطانیہ صدر چوہدری انور یعقوب نے کی، اس موقع پر جہلم فورم برطانیہ چیف الیکشن کمشنر چوہدری ہارون کھٹانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پرقراردار منظور کی گئی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ میرشکیل الرحمٰن کو ہنگامی طور پر نیب جیل سے رہاکیاجائے۔ہارون کھٹانہ اور چوہدری انور یعقوب اور دیگر نے کہا کہ میر شکیل الرحمن کی عمر63 برس ہے، انہیں ایک مفروضے پر قائم ایسے مقدمے میں گرفتارکیا گیا ہے جس میں وہ پہلے ہی ہر طرح سے تعاون کررہے ہیں۔ یہ ناانصافی، قانونی بے ضابطگی اور حکومتی دہشت گردی ہے۔63 سال کی عمر میں پاکستانی صحافت اور دنیا بھر کے صحافتی حلقوں کے سینئر رہنماکوکورونا کی وبا کی موجودگی کے باوجود جیل میں رکھ کر ان کی زندگی کے لئے خطرات پیدا کئے جارہے ہیں۔ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت کورونا وائرس کو روکنے کے لئے تو لاک ڈائون کرنے پر تیار نہیں تھی، مگر وقت اور حالات نے مجبور کیا کہ لاک ڈائون کیا جائے، پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جیو،اور جنگ کے مالکان کو آزادی صحافت میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے ایسے اقدامات مناسب نہیں ، صحا فتی دنیا کے معزز ترین رہنما کو لاک اَپ میں رکھ کر ان کی زندگی کے لئے خطرات پیدا کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جیلوں سے مجرموں کو جب رہا کیا جا رہاہے، ایسے وقت اور حالات میں صحافی رہنما کو جیل میں قید رکھنا سرکاری بے حسی کی بد ترین مثال ہے۔
تازہ ترین