• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا ٹیسٹ اسپتالوں میں مفت کیا جائے، حافظ احمد علی

کر اچی (پ ر)جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکریٹری حافظ احمد علی نےکہا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے حکومت سندھ کے اقدامات قابل ستائش ہیں لیکن دد ودن کےلاک ڈاون نے غریب کے گھر میں فاقہ کروادیے ہیں ہول سیل مارکیٹیں بند، ٹرانسپورٹ بند، کیٹل فارموں پر جانوروں کے لئے راشن ختم ،باڑہ مالکان کو اپنے باڑوں میں جانے سے روکا جارہا ہے ۔ جے یو آئی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اقدامات دیگر صوبوں کے لئے عملی نمونہ ہیں جس طرح سندھ حکومت نے ماہرین کی مدد سے کورونا کو روکنے کے اقدامات کئے ہیں اور اسکے متاثرین کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے تمام عمل قابل تعریف ہیں عوام اس کو روکنے کے لئے اداروں کے ساتھ تعاون کریں ،کورونا وائرس کے ٹیسٹ کو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں آسان اور مفت بنایا جائے ، اس وقت ملک ایک وباپھیلی ہوئی ہے اس کو روکنے کے لئے سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی ، تمام مسلمان اللہ سے استغفار اور توبہ کریں اور اللہ سے عافیت مانگیں ۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،سیکریٹری اطلاعا ت مفتی عابد، ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، علامہ مولاناحماد مدنی ، ،عبدالستار بلوچ ، مفتی محمد علی قمر،وصی احمد صدیقی،قاری اقبال اللہ ،حضرت ولی ہزاروی ، مولانا سعداللہ ،مولانا لیاقت رحمانی ،مفتی محمد نقشبندی اور دیگر رہنمائوں نے شر کت کی۔

تازہ ترین