پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے پاناما لیکس کو اپنے خلاف را کی سازش قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بینظیر بھٹو کے ساتھ مل کر جلا وطنی کے دنوں میں قانونی کاروبار شروع کیا تھا، جو بعد میں نقصان کی وجہ سے بند کرنا پڑا۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ان پر جھوٹے اور بےبنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، پیٹرولائن ایف سی زیڈ متحدہ عرب امارات میں قائم کی گئی تھی جس نے اقوام متحدہ، یو ای اے اور عراقی حکومت کے قوانین کے تحت کاروبار کیا، اقوام متحدہ کی انکوائری ٹیم نے ان کے کاروبار کو صاف شفاف اور جائز قرار دیا تھا۔