• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فزیکل میٹر ریڈنگ معطل، بجلی کے بل اوسط یونٹ کی بنیاد پر تیار کئے جائینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کے تحت کے الیکٹرک نے اپنے ملازمین اور صارفین کی حفاظت کے لیے فزیکل میٹر ریڈنگ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہےکے الیکٹرک اپنے گھریلو اور تجارتی صارفین کے بل میٹر پر استعمال شدہ یونٹ اوسط تعداد کی بنیاد پر تیار کرے گا اور حالات کے پیش نظر جہاں میٹر ریڈنگ عملی طور پر ممکن نہ ہو، وہاں نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی رہنما ہدایات پر عمل کرے گا۔واضح رہےپاور یوٹیلیٹی نے 4,000 روپے سے کم واجب الادا بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 اپریل 2020ء تک توسیع کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث صارفین تک بلوں کو پہنچانے والی سرگرمیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں لہٰذا صارفین اپنے ڈپلیکیٹ بل کے الیکٹرک کی ویب سائٹ https://www.ke.com.pk سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا پھر SMS کے ذریعے وصول کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین