• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بدھ کو گہرے سیاہ بادل چھائے رہے جب کہ مختلف مقامات پربوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیامحکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کانظام کراچی پر موجود ہےجس کےاثر سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹےکے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشن گوئی کی ہے۔

تازہ ترین