• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے غیر منتخب مشیر کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں،حافظ حسین

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو خطرہ تھا کہ بلاول بھٹو اور میاں شہبازشریف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور جنگ گروپ و جیونیوز کے خلاف حکومتی قدغنوں کا سوال نہ اٹھا دیں اسی لئے ان کی تقاریر سنے بغیر چلے گئے،وزیر اعظم کے غیر منتخب مشیر کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں،عمران خان ان سے ”سماجی فاصلہ“ بڑھا کر اپوزیشن کا ”ماسک“ پہن کر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کے اپوزیشن لیڈروں کی تقاریر سنے بغیر ویڈیو لنک سے چلے جانے کے اقدام پر ”جنگ“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تعاون کی پیش کش کے باوجود عمران خان کی انا پرستی کورونا بحران کو شدید تر بنا سکتی ہے،چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت اپوزیشن کے خیر سگالی کے جذبے کے بعد کئی گنا زیادہ آگے بڑھتی،اب بھی موقع ہے وزیر اعظم از خود اپوزیشن جماعتوں کے راہنماؤں کی اے پی سی بلائیں چاہے وہ کسی لنک پر ہی ہو،سب کی سن کر اپنی سنائیں ایسا تو نہیں ہوتا کہ وزیر اعظم اپنی سنا کر اپوزیشن کی سنے بغیر چلے جائیں۔
تازہ ترین