• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عبداللہ بن عمرؓ فرماتے ہیں،ایک مرتبہ رسول اللہﷺ ہماری طرف متوجہ ہوکر فرمانے لگے:پانچ چیزوں سے میں پناہ مانگتا ہوں،تم بھی ان سے پناہ مانگو۔

٭جب کسی قوم میں بے حیائی عام ہوتی ہے تو طاعون اور طرح طرح کی بیماریاں ان میں پھیل جاتی ہیں، جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھیں۔

٭جب ناپ تول میں کمی ہوگی تو وہ قوم قحط اور تنگی کے ساتھ ظالم حکمرانوں کے تسلّط میں مبتلا ہوگی۔

٭جو قوم زکوٰۃ کی ادائیگی نہیں کرے گی، اس پر بارش کم کردی جائے گی۔

٭جو لوگ عہد شکنی کریں گے تو اللہ غیر قوم کو ان پر مسلّط فرمادے گا۔

٭ جو قوم شراب پینے اور موسیقی ومیوزک سننے میں مبتلا ہوگی تو ان پر زلزلے آئیںگے۔

(سنن ابن ماجہ)

تازہ ترین