محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضاء میں آج پولن کی مقدار 33 ہزار 283 فی مکعب میٹر ہو گئی ہے۔
ذرائع موسمیات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کی فضا میں پولن کی یہ مقدار 4 ہزار 8 فی مکعب میٹر تھی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث پچھلے چند دنوں سے پولن کی مقدار انتہائی کم تھی جس میں اب بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ پولن سے متاثرہ افراد کو سانس لینے اور دل کی دھڑکن تیز ہونے کی شکایت ہوتی ہے، پولن الرجی سے بچاؤ کیلئے گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔