• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد شہزاد اور سہیل تنویر ضرورتمندوں کی مدد کے لیے تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی احمد شہزاد اور سہیل تنویر کورونا وائرس کے سبب مالی مشکلات کا شکار ہونے والے افراد کی مدد کے لیے سامنے آگئے ہیں۔

فاسٹ بولر سہیل تنویر نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ متاثر روزانہ کمانے والے ہوئے ہیں، وہ صاحب ثروت افراد سے اپیل کریں گے کہ ایسےلوگوں کی مدد کریں اور یہ خیال بھی رکھیں کہ اُن کی عزت نفس مجروع نہ ہو۔

 سہیل تنویر نے بتایا کہ اُنہوں نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر مستحق افراد کے لیے راشن کا بندوبست کیا ہے، لوگوں کی نشاندہی پر اُن تک راشن پہنچایا جاسکتا ہے۔

سہیل تنویر نے کہا کہ تمام لوگ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے بھی لوگوں تک راشن پہنچانے کی مہم شروع کی ہے، اُنہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے اردگرد کوئی مستحق ہے تو اُس کے بارے میں بتائیں۔

 راشن کے لیے اُن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے، احمد شہزاد نے کہا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کی مددکرسکیں۔

تازہ ترین