• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے باعث مسجد نہ آنے والوں پر کوئی گناہ نہیں ہو گا، مفتی تقی عثمانی

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کے حکم پر عمل کرنا چاہیے، مسجد نہ آنے والوں پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مساجد بند نہیں کی گئیں، کورونا کی وبا اور بیماری کے پھیلاؤ کے خدشے پر صرف جماعت کے افراد کی تعداد کم کر کے 3 سے 5 کر دی ہے۔ شہریوں کو سندھ حکومت کے فیصلے کی پابندی کرنی چاہیے۔

واضح رہے گزشتہ روز سندھ حکومت نے کورونا وائرس کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے صوبے میں نماز کے اجتماعات پر پابندی لگائی تھی۔

فیصلے کا اطلاق 27 مارچ سے 5 اپریل تک رہے گا۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد باجماعت نماز ادا کریں گے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات بھی اتنی ہی تعداد میں ہوں گے۔  

تازہ ترین