• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے مقابلے کیلئے قوم متحد ہو: ڈاکٹر ادیب رضوی

ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی  کی ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو 


معروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے روحِ رواں ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کہتے ہیں کہ اس وقت کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کا علاج ڈھونڈ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے مقابلے کے لیے پوری قوم میں ایک شمع جلنی چاہیے تھی جو نظر نہیں آئی، ہمیں اس وقت کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: SIUT نے ادیب رضوی سے متعلق خبر کی تردید کردی

ڈاکٹر ادیب رضوی نے مزید کہا کہ ہم اپنی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت سے بھی تعاون حاصل کر رہے ہیں، ڈاکٹرز اس وقت خطرناک مرض سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کے لیے حفاظتی کٹس لازمی ہیں۔

تازہ ترین