قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق کپتان و فاسٹ بولر وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی سڈنی میں کورونا مریضوں کے علاج میں مصروف ہوگئیں۔
ڈاکٹر فریال ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک اسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ ان کے شوہر وقار یونس نے پاکستان سے سڈنی پہنچ کر 14 دن کی تنہائی اختیار کی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فریال شادی کے پہلے سے پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں اور وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں ۔