• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارلحکومت میں گرانفروشی پر مختلف علاقوں سے 28 گرفتار

پشاور(وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے گرانفروشی پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (متنی)رضوانہ ڈار نے پشتخرہ کے علاقے میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے پھندو روڈ اور یکہ توت کے علاقوں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر نے چارسدہ روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے رنگ روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے کوہاٹ روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ کاروائیوں کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور کم وزن روٹی پر 28 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار افراد میں سبزی و پھل فروش، دودھ فروش، قصائی، جنرل سٹور مالکان و قصائی شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پشاور کے اکثر علاقوں میں دکاندار سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء فروخت کرتے پائے گئے جس پر افسران نے ان کو شاباش دی۔
تازہ ترین