• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں ڈاکٹر پر پولیس تشدد آئی جی پی اور اور ڈی پی او سوات سے کار روائی کا مطا لبہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سوات میںڈاکٹرعبدالواسع پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس اور ڈی پی او سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد میں ملوث اہلکاروں کو برطرف کیا جائے۔ ایک بیان میں پی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سلیم خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں پر پولیس گردی برداشت نہیں کیا جائےگا اگر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو پی ڈی اے راست اقدام اٹھائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سوات کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور کارروائی کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس مشکل وقت میں چیک پوسٹوں پر ڈاکٹروں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ وہ مریضوں کو خدمات کی فراہمی جاری رکھ سکے۔
تازہ ترین