• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں مزید 6 پولیو کیسز سامنے آگئے

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے آج صوبے میں 6 نئے پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے 2 کیسز جبکہ خیبر، بنوں، لکی مروت اور نوشہرہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور کہیں بھی انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جارہی۔

تازہ ترین