• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 12ہزار سے زائد ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 12ہزار سے زائد ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز ہیں۔

معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد وشمار بھی پیش کیے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کورونا وائرس کےحوالے سے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ملک میں کورونا کے حوالے سے کونسا ٹیسٹ مستند ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ ہدایت نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کن لوگوں کو ٹیسٹ ترجیحی بنیادوں پر کروانا چاہیے اور کن کو نہیں کروانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1408 ہے جبکہ 11 اموات ہوچکی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے 12ہزار 218 مشتبہ کیسز ہیں جبکہ مرض سے 25 افراد مکمل طور پر صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ 490، سندھ میں 457، خیبرپختونخوا میں 180، بلوچستان میں 133 اور آزاد کشمیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 173 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین