• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکاک میں پھنسے 170 پاکستانیوں کو لے کر تھائی ایئر کی پرواز اسلام آباد روانہ

بینکاک میں پھنسے 170 پاکستانیوں کو لے کر تھائی ایئر کی پرواز اسلام آباد روانہ


تھائی لینڈ کے بینکاک ایئرپورٹ پر ایک ہفتے سے پھنسے 170 پاکستانیوں کو لے کر تھائی ائیرویز کی پرواز اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ ٹی جی 349 رات 9 بجکر 36 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔

بینکاک ایئرپورٹ پر ایک ہفتے سے پھنسے ہوئے 51 پاکستانی ٹرانزٹ مسافر بھی فلائٹ میں موجود ہیں جنہیں 21 مارچ کو پاکستان کی فضائی حدود بند کردینے سے اسلام آباد اور لاہور کی پروازوں سے آف لوڈ کردیا گیا تھا۔

جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، ملائیشیا، چائنا، آسٹریلیا، ویتنام، کمبوڈیا سے پاکستان کے لیے سفر کرنے والے یہ مسافر ایک ہفتے سے بینکاک ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج میں بیٹھے ہوئے تھے۔

تھائی لینڈ کے مختلف علاقوں اور اطراف کے ملکوں سے آنے والے 100 سے زائد پاکستانی بھی فلائٹ میں سوار ہوئے ہیں۔

ان مسافروں کے پاس کورونا وائرس نہ ہونے کے مقامی سرٹیفیکٹس بھی موجود ہیں تاہم وفاقی محکمہ صحت کے لوگ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان مسافروں کی خصوصی اسکریننگ کریں گے۔

تازہ ترین