• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علما نے باجماعت نماز پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی تائید کی، نور الحق قادری


علما نے باجماعت نماز پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی تائید کی، نور الحق قادری


وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے مساجد میں باجماعت نمازوں پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی تائید کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی ذمے داری ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی اس وبا کے خاتمے کے بعد مساجد دوبارہ پوری شان سے آباد ہوں گی۔

نورالحق قادری نے مزید کہا کہ ہم نے اس حوالے سے کہا تھا کہ مساجد بند نہیں ہوں گی، آذان دی جائے گی، قرآن کی تلاوت ہوگی، باجماعت نماز بھی پڑھی جائے گی، اس پورے عمل میں مسجد کا امام اور وہاں کا عملہ شامل ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے نماز ترک کرنے کےلیے نہیں کہا، قرآن مجید میں کہا گیا ہے کہ ’وہ بڑا ظالم ہے جو لوگوں کو مساجد سے روکتا ہے کہ وہاں اللّٰہ کا ذکر ہو‘۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نمازی صحت مند رہیں گے تو مساجد آباد رہیں گی۔

تازہ ترین