• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کی اپیل پرویانا میں طبی عملے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا

ویانا (اکرم باجوہ ویانا)جیو کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا کے ڈاکٹرں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ اظہارِ یکجتی کے سلسلے میں ویانا میں بھی پاکستانی کمیونٹی کے بچوں اور بڑوں نے پیرا میڈیکل اسٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آسٹریا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 80 کے قریب ہوچکی ہے اور مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی ہوئی 8000تک پہنچ گئی ہے۔کرونا سے صحت مند مریضوں کی تعداد 856ہے جبکہ 128 مریضوں کی تعداد تشویشناک ہے ۔ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر عوام میں کافی خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور اب گروسری سٹوروں پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فرشوں پر نشانات لگا کر ایک دوسرے سے دور رہنے کی ہدایات پر عمل کیا جارہا ہے ۔
تازہ ترین