• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اسٹیٹ بینک معیشت سنبھالنے میں ناکام ہوچکے، شہباز شریف

حکومت اور اسٹیٹ بینک معیشت سنبھالنےمیں ناکام ہوچکے، شہباز شریف


لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے روپے کی قدر میں ریکارڈ 3 فیصد کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بنک معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

غلط وقت پرغلط فیصلوں کے نتائج خدا نخوستہ تباہ کن ہو سکتے ہیں، اللّٰہ کے حضور گڑاگڑا کر دعائیں مانگیں،حکومتی پالیسی کی وجہ سے پہلے سے بحران کی زد میں آئے غریب عوام پر معاشی بوجھ مزید بڑھ جائے گا ۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے بعد ہی دوبارہ سود کی شرح میں کمی سٹیٹ بنک کی پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پہلے ہی اس غلط پالیسی کے تباہ کن اثرات سے خبردار کیا تھا ،شرح سود کم سے کم 9فیصد تک کی جائے ،شرح سود پہلے13.25 سے 12.5 اور پھر 12.5 سے 11 فیصد کی گئی۔

ثابت ہوا کہ سٹیٹ بنک کی طرف سے کی گئی دونوں مرتبہ کی کمی ناکافی تھی ،اس اقدام سے جن ثمرات کا قوم سے وعدہ تھا، وہ برآمد نہیں ہوئے الٹا تباہی ہوئی۔

تازہ ترین