• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو نازک صورتحال میں سب کو سننا چاہئے،خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا رویہ درست نہیں، نازک صورتحال میں سب کو سننا اور بحث ہونی چاہیے، عوام دیکھ بھی رہے ہیں اور سمجھ بھی رہے ہیں، اس صورتحال میں وزیر اعظم کا اس طرح کا رویہ افسوسناک ہے،اپوزیشن نے عوام کی صحیح ترجمانی کی ہے اور کر رہی ہے۔ وہ احتساب عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ اس وقت بڑی نازک صورتحال سے گذر رہے ہیں، وائرس صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے، اللہ تعالیٰ ہمارے ڈاکٹرز اور دیگر اداروں کو ہمت دے کیونکہ وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑ رہے ہیں، ملک میں معاشی صورتحال انتہائی خراب چل رہی ہے۔
تازہ ترین