• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونامریضوں کوگھروں میں ہی آئسولیشن میں رہنے دیں، مونس الہٰی

مونس الہٰی نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بیان


رہنما مسلم لیگ ق مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی آئسولیشن میں رہنے کی اجازت  دے۔

مونس الہٰی نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق اپنے ایک بیان میں حکومت پنجاب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کورونا وائرس کے متاثرین کو ان کے گھروں میں ہی آئسولیشن میں رہنے کی اجازت دے۔

مونس الہٰی نے کہا ہے کہ کورونا کے مریض میں جب سنگین علامات دکھائی دیں تو ہی انہیں اسپتالوں میں منتقل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے افراد گھروں سے زبردستی لے جائے جانے کے خوف سے ٹیسٹ نہیں کرا رہے ہیں۔

مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسپتالوں میں بستر نا کافی ہیں۔

تازہ ترین