مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے۔
ایک بیان میں میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر فرد کی ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔
قائدِ حزبِ اختلاف نے کورونا ٹیسٹ کو فوری طور پر مفت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیا جائے، شادی ہال، مساجد، اسکول، کالج کی عمارتوں کو قرنطینہ کے لیے استعمال کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کتنے لوگوں کی اسکریننگ ہوئی، کتنوں کو ٹیسٹ کیا گیا؟ تمام ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے، سماجی فاصلے اور ایک دوسرے سے دور رہنے کے طبی اصول پر سختی سے عمل کیا جائے۔