• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں جون تک لاک ڈاؤن جاری رہنا چاہیے، حکام محکمہ صحت

برطانیہ میں جون تک لاک ڈاؤن جاری رہنا چاہیے، حکام محکمہ صحت


برطانیہ میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں جون تک لاک ڈاؤن جاری رہنے چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت نے برطانوی شہریوں کو خبردار کیا ہےکہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا وائرس کے اثرات روکنے کےلیے اکتوبر تک بھی گھروں میں رہنا پڑسکتا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم بورس جانس کہہ چکے ہیں کہ حالات بہتر ہونے سے پہلے مزید بدتر ہوں گے۔

کورونا وائرس سے برطانیہ میں اب تک ساڑھے 19 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں، جن میں1 ہزار 228 ہلاک چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 209 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دنیا میں اب تک کورونا وائرس کی متاثرین کی تعداد 7 لاکھ ہوچکی ہے، جن میں سے 1 لاکھ 42 ہزار صحتیاب ہوئے جبکہ 33 ہزار موت کا لقمہ بن گئے جبکہ 5 لاکھ 26 ہزار 435 تاحال مرض سے لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین