• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ


پاکستان نے کورونا وائرس کے پیش نظر کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل پابندیوں پر تشویش ہے۔

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے متعدد تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں اور دو اموات بھی ہوئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں غیرقانونی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے پابندیوں کو ختم کرے اور فوری طور پر جیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

تازہ ترین