آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ شوال المکرم 1441ھ3؍جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پیام ولایت فاؤنڈیشن اسکاؤٹس کے تحت ملیر کے مختلف مقامات پر اسپرے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیام ولایت فاؤنڈیشن اسکاؤٹس کی جانب سے ملیر کے مختلف مقامات ملیر 15،محمدی ڈیرھ ،جناح اسکوائر،ملیر ٹنکی ،سعود آباد ،جعفر طیار ودیگر مقامات پر کرونا وائرس سے بچاوُ کے لئے اسپرے کیا گیا جس میں علماء کرام مختلف این جی اوز و دیگر اداروں نے حصہ لیا اور عوام میں ماسک اور ہینڈ سینی ٹائیزر تقسیم کئے اور ہینڈ بل کے ذریعے آگاہی فراہم کی اس موقع پر معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کورونا وائرس انسان دشمن وباء ہے جس کے سد باب کے لئے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،عوام اس وائرس کو گھروں میں محدود ہوکر شکت دے سکتے ہیں،رضا کارانہ طور پر لاک ڈاون اور احتیاطی تدا بیر پر مکمل عمل در آمدکرنا ہوگا، مذہبی و عوامی اجتماعات سے گریز کیا جائے، ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کئے ہوئے اقدامات پر عمل پیرا ہونا عین شر یعت کے مطابق ہے ہم حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ غریب اور مزدور طبقہ جو روز مرہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ بھرتا ہے ان کے گھروں تک راشن پہنچانا اور ان کی مشکلات کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنا کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید