• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی فاصلے کا مذاق بنانے والی امریکی لڑکی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی

نیویارک (اے پی پی) کورونا وائرس کی سب سے اہم احتیاطی تدابیر سماجی فاصلے کا مذاق بنانے والی امریکی لڑکی کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے امریکی ریاسٹ ٹینیسی کی رہائشی 21 سالہ لڑکی آئرلینڈ ٹیٹی کی چند روز قبل سماجی میل جول ختم کرنے اور گھر میں رہنے کی حکومتی احکامات کا مذاق اڑا رہی تھی۔ایک روز قبل آئرلینڈ ٹیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر اہل خانہ ا±سے لے کرہسپتال پہنچے۔ ڈاکٹرز نے مریضہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے کورونا وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔

تازہ ترین