آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍شوال المکرم 1441ھ 5؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پابندی ختم، اسٹیواسمتھ آسٹریلین کپتانی کے اہل ہوگئے

پابندی ختم، اسٹیواسمتھ آسٹریلین کپتانی کے اہل ہوگئے


سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ کرکٹر اسٹیو اسمتھ دوبارہ کرکٹ ٹیم کے قیادت کے اہل ہوگئے۔ ان کی پابندی کا عرصہ اتوار کو ختم ہوگیا۔ انہیں 2018 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کپتان سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ انہیں ساتھی کھلاڑی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کے ساتھ معطل کردیا گیا تھا۔ ۔کورونا وائرس کے سبب کینگروز کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز منسوخ ہوچکی ہے، آسٹریلین کرکٹرز کو رواں ہفتے انڈین پریمیئر لیگ کیلئے بھارت روانہ ہونا تھا لیکن موجودہ صورتحال میں یہ ایونٹ بھی کھیلا جانا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید