• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ملک محمد جاوید

سکھر (بیورو رپورٹ) گولیمار انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد جاوید نے جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے اظہار رائے کی آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، جنگ جیو گروپ نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز کو بلند کیا اور عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے، جنگ جیو گروپ میڈیا کا بڑا ادارہ ہے، میر شکیل الرحمن کی گرفتاری سے نہ صرف ملک بھر کے صحافی بلکہ عوام میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 34سال پرانے کیس میں میر شکیل الرحمن کی گرفتاری سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث میڈیا انڈسٹری پہلے ہی بحران کا شکار تھی اور اب حکومت نے میڈیا ہاؤسز کے مالکان کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت میڈیا کی آواز کو دبانے کے بجائے اپنی گورننس کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمن کو فوری طور پر رہا کرکے صحافیوں اور عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔
تازہ ترین