• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے احتیاطی سے پنجاب میں کورونا سنگین خطرہ بن چکا، پیپلزپارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بے احتیاطی سے پنجاب میں کورونا سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ اس دوران چینی آٹا، گھی،سبزیاں اور پھل مہنگے ہونا بدقسمتی ہے۔مارکیٹ کمیٹیوں اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے اسے روکا جائے، ہم ٹائیگرز فورس کو مسترد کرتے ہیں انکی جگہ سندھ کی طرح محلہ کمیٹیاں بنائی جائیں جن میں تمام جماعتوں اور این جی اوز کوشامل کیا جائے ۔پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ قصور میں تفتان کی طرز کےقرنطینہ سےپورے پنجاب کو خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ مزید برآںپیپلزپارٹی پنجاب میں کورونا وائرس کے خلاف متحرک ہو گئی، کل منگل کو ویڈیو لنک پر صوبائی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، جس کیلئے پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کو فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے۔حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے حکمران جماعت تحریک انصاف سمیت مسلم لیگ ن اور ق لیگ سمیت تمام جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔
تازہ ترین