• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا عالمی مسئلہ‘غرباء کی بھرپور مدد کی جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے ضلع کوئٹہ،پشین اورقلعہ عبداللہ کے عہدیداروں وکارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کے حوالے سے بھر پور تعاون کریں کیونکہ یہ انسانی مسئلہ ہے پارٹی کے مخیر حضرات غریب افراد کی مدد کریں کیونکہ یہی وہ وقت ہے جب انہیں ہمارے تعاون کی ضرورت ہے۔ لاک ڈائون سے ہر شخص متاثر ہوا وہیں دیہاڑی دار مزدور طبقہ اور غریب عوام شدید متاثر ہورہے ہیں لہٰذا یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی مدد کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب کورونا کی وجہ سے عوام پریشان تو دوسری جانب بے ضمیر گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے۔حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت گناہوں سے توبہ کا ہے تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کوئٹہ ڈویژن کی انتظامیہ سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں خدمت خلق کا ہے ۔
تازہ ترین