کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصری کھلاڑی مزین ہشام نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسکواش کھیل کر بڑی خوشی ہوگی۔ اس سے قبل بھی پاکستان آچکا ہوں اور خوشگوار یادیں لیکر گیا تھا ۔ یہ بات انہوں نے دوستی سیریز کیلئے کراچی پہنچنے کے بعد کہی۔مصری کھلاڑیوں کو کراچی ایئرپورٹ پر ایئرفورس کے افسران نے خوش آمدید کہا۔ پی اے ایف میوزیم آمد پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز خان، سکندر میو اور دیگر نے استقبال کیا۔ مزین نے فور گلاس وال کورٹ کو اچھا اضافہ قرار دیا اور کہا کہ اس جدید کورٹ پر کھیل کر پاکستانی کھلاڑی تجربہ حاصل کریں گے۔