• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پولیس اہلکارکی لاک ڈاؤن کے دوران گلوکاری


بھارتی پولیس کانسٹیبل نے لاک ڈاؤن کے دوران انوکھا انداز اپناتے ہوئے گلوکاری کے ذریعے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے دُنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن عوام لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود بھی گھر میں رہنے کے اقدامات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔

ایسے میں ایک بھارتی پولیس کانسٹیبل نے گلوکاری کے ذریعے شہریوں سے گھر وں سے نہ نکلنے کی اپیل کی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، انیل دیش مکھ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ بھارتی پولیس اہلکار  لاک ڈاؤن کےدوران سڑک پر کھڑے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران ایک بھارتی پولیس کانسٹیبل ہاتھ میں مائیک تھامے بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’سرفروش‘ کا مشہور گانا ’زندگی موت نہ بن جائے‘ گاتے ہوئے بھارتیوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر رہا ہے۔

بھارتی پولیس کانسٹیبل نے گانا کچھ اِس طرح گایا:

زندگی موت نہ بن جائے سنبھالو یارو
کھو رہا ہے چین و امن، مشکلوں میں ہے وطن
کھو رہا ہے چین و امن، مشکلوں میں ہے وطن
سرفروشی کی تمنع دل میں جلا لو یارو

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ نے یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہاراشٹر کے پولیس کانسٹیبل نے لوگوں کو گھر میں رہنے کے لیے راضی کرنے کے لیے گانا گایا، اُمید کرتا ہوں کہ پولیس کانسٹیبل کی اِس گلوکاری کی اپیل کو سُن کر سب عمل کریں گے۔‘

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 153 کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ پورے بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

تازہ ترین