کورونا وائرس کے پاکستان سے خاتمے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) بھی سامنے آگیا۔
اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 2 ملین ڈالرز کی اس امداد کی منظوری کورونا وائرس کے خاتمے کےلیے دی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 20 ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1625 تک پہنچ چکی ہے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے۔