کوئٹہ شہر میں تمام میڈیکل اسٹور بند رہے، جس کی وجہ سے شہری ادویات کے لیے رل گئے۔
میڈیکل اسٹورز سیل کیے جانے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔
انتظامیہ نے سینی ٹائزرز اور ماسک کی مہنگے داموں فروخت پر میڈیکل اسٹور سیل کیے تھے۔
بعد ازاں کامیاب مذاکرات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیل کیے گئے اسٹور کھول دیے اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔