حیدرآباد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ مزید 54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت سے وابستہ 200 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ جن میں مزید 54 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد تبلیغی جماعت سے وابستہ متاثرہ افراد کی تعداد نوے ہوگئی ہے۔ جبکہ حیدرآباد بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 94 ہوچکی ہے۔
دوسری جانب کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 535 ہوگئی ہے۔