• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان بارڈر سے مویشیوں کی درآمد کا طریقہ کار وضع کرنا چاہیے،مٹن اینڈ بیف شاپس ایسوسی ایشن

کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان مٹن اینڈ بیف شاپس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد عالم لانگو نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر افغان بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت اور تجارت کے لئے مکمل بند ہے جس کے باعث افغانستان سے آنے والی بھیڑ بکریوں کی عدم دستیابی کے باعث بلوچستان میں چھوٹے گوشت ( مٹن) کی شدید قلت کا سامنا ہے اور خدشہ ہے کہ اگر یہ پابندیاں مزید چند روز جاری رہیں تو شہر میں بکری کا گوشت ناپید ہو جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو بارڈر پر مال مویشیوں کی درآمد کا کوئی موثر طریقہ کار وضع کرنا چاہئے تاکہ مذکورہ قلت سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین