• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں‘رابعہ بصری

پشاور (نیوز ڈیسک) عوام بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کسی بھی تکلیف کی صورت میں 1166 پر ر ابطہ کریں ‘اور عوام صفائی کا خاص خیال رکھیں اور بار بار اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں اور اپنے اپنے گھروں میں موجود رہے یہ باتیں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنی والی ممبرصوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے کہیں انہوں نے یونین کونسل 8 میںڈبلیو ایس ایس پی کے تعاون سے ڈس انفیکشن سپرے کا افتتاح کردیا ‘اس موقع پر یوتھ ایم پی اے دائود خان ‘ سلمان سعید پی ٹی آئی سوشل میڈیا ممبر اور ملک بلال بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچائوں کے حوالے سے شہر میں سپرے کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈبلیو ایس ایس پی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہاکہ پورے شہر میں سپرے کیاجارہا ہے تاکہ جراثیم پیدانہ ہوں انہوں نے کہاکہ عوام صفائی کا خاص خیال رکھیں اوربلاضرورت گھر وں سے باہر نہ نکلیں اور ہجوم والی جگہ جانے سے گریز کریں ۔کیونکہ حکومت نے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈائون کیا ہے تاکہ عوام کرونا جیسی بیماری سے محفوظ رہے انہوں نے کہاکہ عوام اللہ سے توبہ اور استفغار کریں اور اللہ سے دعاکریں کہ اللہ ہم سے یہ عذاب دور رکھیں او ر ہمیں ا س عذاب سے چھٹکارہ دیں انہوں نے خدانخواستہ کسی بھی شکایت کی صورت میں 1166 پر رابطہ کریں ۔ انہوں نے ڈ بلیو ایس ایس پی کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تازہ ترین