صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاویدرحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
شہبازشریف نے چیئرمین جنگ گروپ میرجاویدرحمٰن کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر جاویدرحمٰن نےمیر صحافت میرخلیل الرحمٰن کی علمی وقلمی میراث کوشاندار انداز میں نبھایا ہے، انہیں ایسے ادارے کی قیادت کا اعزاز حاصل رہا جو ملک وقوم کے مفادات کے لیے ہمیشہ آگے رہا۔
شہبازشریف نے کہا ہے کہ میر جاویدرحمٰن کی صحافت، ملک وقوم کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرجاوید رحمٰن کے جانے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا بھرنا ممکن نہیں، اللّٰہ تعالیٰ میر جاوید رحمٰن کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔
شہبازشریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ میر جاویدرحمٰن کےاہل خانہ کو صبر جمیل دے، آمین۔