امیرجماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میرجاوید الرحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم سمیت نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ نے بھی میر جاوید الرحمٰن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماﺅں اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصرشریف نے میرشکیل الرحمٰن سے ان کے بھائی کےانتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے میرجاوید الرحمٰن مرحوم کے خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔